جنسی ہراسگی سے آگاہی کو نصاب کا حصہ بنایاجائے :شہزاد رائے

جنسی ہراسگی سے آگاہی کو نصاب کا حصہ بنایاجائے :شہزاد رائے

گلوکار کا چائلڈ پروٹیکشن بیورولاہور کا دورہ ،بچوں سے کمروں میں جاکرملاقات کی

لاہور(اپنی لیڈی رپورٹر سے )گلوکار شہزادرائے نے گزشتہ روز چائلڈ پروٹیکشن بیورولاہور کا دورہ کیا اوربچوں سے ان کے کمروں میں جاکر ملاقات کی ۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بچوں پر جنسی تشدد سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے ،محکمہ تعلیم جنسی ہراسگی سے آگاہی کو نصاب کا حصہ بنائے ۔بیوروحکام کا کہناتھاکہ وہ شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کیساتھ مل کرکام کرینگے ،بیوروکی جانب سے بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف آوازبلند کرنے کیلئے ہیلپ لائن 1121پر شکایت درج کرانے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں