یاسرحسین کی فلم میں اپنی منگیتر اقراعزیز کا ہیرو بننے کی خواہش

یاسرحسین کی فلم میں اپنی منگیتر اقراعزیز کا ہیرو بننے کی خواہش

اداکار کا لمبے عرصے کے بعد فلموں میں کام کرنیکا فیصلہ ،فلم ’’ہاف فرائی ‘‘میں کاسٹ

کراچی (سٹاف رپورٹر)اداکار اورمصنف یاسر حسین نے لمبے وقفے کے بعد ایک بار پھر فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اداکارہ اقرا عزیز سے منگنی کے بعد اب ان کی خواہش ہے دونوں کسی فلم میں ایک ساتھ ہیرو و ہیروئن کے طور جلوہ گر ہوں ۔ ڈائریکٹر ابوعلیحہ نے اپنی نئی ایکشن کامیڈی فلم " ہاف فرائی" کے لئے یاسر حسین کو مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کرلیا ہے جو آئندہ برس ریلیز ہوگی ۔ فلم کی دیگر کاسٹ ابھی زیر غور ہے ،اب دیکھنا یہ ہے کہ اس فلم میں اقراعزیز یاسر حسین کی ہیروئن بن سکیں گی یانہیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ اس فلم کی کاسٹ رواں ماہ مکمل کرلی جائے گی اور شوٹنگ جلد شروع ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں