صباقمر آج بھی دل توڑنے والے شخص کی محبت میں مبتلا
اداکارہ کا نام بتانے سے گریز ،شوبزسے تعلق اورماڈلنگ سے تعلق کا بتادیا
کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ صباقمر نے کہاہے کہ میں جس شخص سے محبت کرتی ہوں اسے کسی اور کے ساتھ دیکھ کر برا لگتا ہے لیکن میں اس کی خوشی میں خوش ہوں اورآج بھی اس کی محبت میں مبتلا ہوں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں صباقمر نے کہاکہ جسے میں چاہتی ہوں ، اس شخص کی شادی کو کئی برس بیت چکے ہیں اوراس کا ایک بیٹا بھی ہے ، تعلق شوبز سے ہی ہے اوروہ ماڈلنگ کرچکا ہے ۔صباقمر نے اس شخص کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کسی کو چاہتی ہیں تو اس کی خوشیوں کیلئے ہمیشہ دعا کرنی چاہئے ۔