ونیزہ احمد مدت کے بعد ٹی وی سکرین پر جلوے بکھیرنے کو تیار

ونیزہ احمد مدت کے بعد ٹی وی سکرین پر جلوے بکھیرنے کو تیار

متعددآفرز ٹھکرانے کے بعد ہاں کردی ،نئے ڈرامے کے ٹیزر کی بھرپورپذیرائی

کر اچی (سٹا ف رپورٹر) اپنے د ور کی سپر ماڈل و ٹی وی اداکارہ ونیزہ احمد نے ایک طویل عرصے کے بعد ٹی وی ڈراموں میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ۔ انہوں نے متعد د آفرز ٹھکرانے کے بعد ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا‘‘ میں کام کرنے کی حامی بھری ہے جس کے ٹیزر کو بہت پذیرائی مل رہی ہے ۔ان کیساتھ ڈرامے کی کاسٹ میں سجل علی ، احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، وہاج علی ، احمد علی اکبر، زارا نورعباس اورعلیزے شاہ شامل ہیں۔ ونیزہ احمد نے بتایاکہ ماں بننے کے بعد بہت مشکل ہوتا ہے کہ ڈراموں میں کام کیا جائے تاہم اس ڈرامے میں کام کرکے خوش ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں