اطہرعلی خان کی امان اللہ کے گھر آمد، عیادت کی ، امدادی چیک دیا

اطہرعلی خان کی امان اللہ کے گھر آمد، عیادت کی ، امدادی چیک دیا

امان اللہ دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں:ایگزیکٹو ڈائریکٹرلاہور آرٹس کونسل الحمرا

لاہور(لیڈی رپورٹر )ایگزیکٹو ڈائریکٹرلاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان اداکارامان اللہ کی تیمارداری کیلئے ان کے گھر گئے اور عیادت کرنے کے بعد انہیں امدادی چیک پیش کیا،ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر الحمرا ذوالفقار علی زلفی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اطہر علی خان نے کہا کہ امان اللہ کامیڈی کی دنیا میں اہم حوالہ اور پاکستان کی پہچان ہیں،نامور آرٹسٹ فن کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیررہے ہیں اورنوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہیں،لاہور آرٹس کونسل فن میں اعلی خدمات سر انجام دینے والوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں