اذان سمیع خان اداکاربننے کو تیار

اذان سمیع خان اداکاربننے کو تیار

سمیع خان نے موسیقی کی دنیا میں کامیابی کے بعد اداکاری کے جوہر دکھانے کی تیاری کرلی ۔

لاہور(شوبز ڈیسک)والدعدنان سمیع خان کی طرح موسیقی کی دنیا میں کامیابی پانے والے اذان سمیع خان اب والدہ زیبا بختیار کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں یعنی اب وہ موسیقی کیساتھ ساتھ اداکاری کرتے بھی نظر آئیں گے ۔اذان سمیع خان نے ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈرامہ میں کام کرنا چاہ رہا ہوں اور میں اداکاری کی فیلڈ میں اپنانام بنانے کیلئے سنجیدہ ہوں ، امیدہے کہ میں اپنے اس مشن میں کامیاب رہوں گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں