’’امریکی گلوکارہ کیٹی پیر ی نے بھارتیوں کی توہین کردی ‘‘

’’امریکی گلوکارہ کیٹی پیر ی نے بھارتیوں کی توہین کردی ‘‘

ممبئی ایئرپورٹ پر امریکی گلوکارہ پاسپورٹ دکھائے بغیر سکیورٹی حدود پارکرگئیں

ممبئی (شوبز ڈیسک)امریکی گلوکارہ کیٹی پیر ی ممبئی میں میوزک کنسرٹ کرنے کے بعد واپسی کیلئے ایئرپورٹ پر پاسپورٹ دکھائے بغیر جہازمیں سوار ہوگئیں اور اہلکاران کی منتیں ترلے کرتے رہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ کے سکیورٹی حکام کیٹی پیری سے پاسپورٹ دکھانے کا کہہ رہے ہیں تاہم امریکی گلوکارہ نے ان کی ایک بھی نہ سنی اور سکیورٹی حدود پار کرگئیں۔کیٹی پیری کے پاسپورٹ نہ دکھانے پر بھارتی مداح ان سے ناخوش دکھائی دئیے اور ان پر بھارتیوں کی توہین کا الزام بھی لگایا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں