اداکارہ نورنے 5ویں شادی کرلی،انگلینڈ میں مقیم ،مارچ میں پاکستان آمدمتوقع

اداکارہ نورنے 5ویں شادی کرلی،انگلینڈ  میں مقیم ،مارچ میں پاکستان آمدمتوقع

فلمسٹار نور کی ایک اور شادی کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نامور فلمسٹار نور نے چند ماہ قبل خفیہ شادی کر لی ہے

لاہور(این این آئی ) فلمسٹار نور کی ایک اور شادی کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نامور فلمسٹار نور نے چند ماہ قبل خفیہ شادی کر لی ہے اور اس کے بعد سے وہ انگلینڈ میں مقیم ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نور مارچ تک وہیں قیام کریں گی جس کے بعد ان کی پاکستان آمد متوقع ہے ، فلمسٹار نور کی اس سے قبل چار شادیاں ناکام ہو چکی ہیں۔ نورکے لاہور میں موجود قریبی ذرائع نے اس خبرکی باقاعدہ تصدیق تونہیں کی تاہم ان کاکہناہے کہ اداکارہ اپنی زندگی کے فیصلے کرنے میں آزادہیں اور دوستوں کو اس کے بارے میں آگاہ نہیں کرتیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں