امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی شرائط تسلیم کرلے اور بحری ناکابندی ختم کردے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے کے اندر کھول دی جائے گی۔

عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ منصفانہ اور باوقار مذاکرات ہیں، جبکہ امریکا جنگ اور سفارت کاری دونوں محاذوں پر ناکام ہوچکا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے اور ایسے اقدامات سے کشیدگی میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے دوبارہ فوجی کارروائی کا راستہ اختیار کیا تو ایران پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے مذاکرات ہی مؤثر راستہ ہیں، تاہم اس کے لیے امریکا کو اپنی شرائط اور پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...