انٹرویونہ دینے پر سیاستدان کیساتھ سکینڈل بنادیاگیا:ریما

انٹرویونہ دینے پر سیاستدان کیساتھ سکینڈل بنادیاگیا:ریما

صحافی ہی شان اور مجھے ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی پراکساتے رہے :اداکارہ

لاہور(این این آئی ) سینئر اداکارہ ریما نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کا ایک سیاستدان کیساتھ جھوٹاسکینڈل بنایا گیا ،اس سے مجھے بہت تکلیف ہوئی ، آج بھی اس سکینڈل کو سوچ کر افسردہ ہو جاتی ہوں۔ ایک انٹرویو میں ریما نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ سکینڈل ایک صحافی نے بنایا ۔ریما خان کے مطابق جس صحافی نے یہ جھوٹا سکینڈل بنایا ان کا خیال تھا کہ میں انہیں انٹرویو نہیں دیتی اور بہت نخرے کرتی ہوں۔ اداکارہ نے سیاستدان اور صحافی کا نام بتانے سے گریز کیا اورکہاکہ صحافی ہی شان اورمجھے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کیلئے اکساتے رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں