نسیم وکی نے امان اللہ ،سہیل احمد اور جوا دوسیم کوسٹیج پر اپنا استاد قراردیدیا

نسیم وکی نے امان اللہ ،سہیل احمد اور جوا دوسیم کوسٹیج پر اپنا استاد قراردیدیا

نامور اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ امان اللہ، سہیل احمد اورجوا دوسیم جیسے سینئر اداکاروں سے سٹیج پر قدم رکھنے کا فن سیکھا ،

لاہور(شوبزڈیسک)نامور اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ امان اللہ، سہیل احمد اورجوا دوسیم جیسے سینئر اداکاروں سے سٹیج پر قدم رکھنے کا فن سیکھا ،یہ ایسے لیجنڈاداکار ہیں جنہوں نے سٹیج کو ایک نئی جہت سے روشنا س کرایا،یہ میرے استاد ہیں جن کی میں ہمیشہ عزت کرتاہوں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فیملی سٹیج ڈرامے کیلئے سینئرز کو واپس لانا ہوگا اور ان کی رہنمائی حاصل کرنا ہو گی ۔ مجھے یہ تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں کہ آج کا سٹیج بہت تبدیل ہوگیا ہے اور فیملیوں نے اس طرف کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے ہم اپنی نئی نسل کی تربیت کر سکتے ہیں جس کیلئے مسلسل جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں