افغان طالبان کاجمہوری نظام تسلیم کرنے کا مشروط عندیہ

افغان طالبان کاجمہوری نظام تسلیم کرنے کا مشروط عندیہ

ملکی آئین میں ترامیم اور ریاستی ڈھانچے میں من پسندتبدیلیوں کی شرائط

اسلام آباد (رپورٹ :الماس حید رنقوی )افغان طالبان نے ملکی آئین میں ترامیم اور ریاستی ڈھانچے میں من پسند تبدیلیوں کی شرط پر افغانستان میں جمہوری نظام تسلیم کر نے کا عندیہ دیا ہے ۔ امریکا ،جرمنی اورکرزئی حکومت نے جمہوری نظام تسلیم کرنے کے اشاروں کا خیر مقدم کیا ہے تاہم افغان آئین میں ترامیم کی حمایت سے انکار کیا ہے ۔انتہائی باوثو ق ذرائع نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ افغان طالبان نے افغانستان کے موجودہ آئین اور ریاستی ڈھانچے کی مخالفت کرتے ہوئے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ اگر آئین میں ان کی خواہش کے مطابق ترامیم اور ریاستی ڈھانچے کی ازسر نو تشکیل کی جائے تو جمہوری نظام کو تسلیم کیا جاسکتا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ امریکا ،کرزئی حکومت اور جرمنی نے طالبان کی جانب سے جمہوری نظام تسلیم کرنے کے اشاروں کا خیر مقدم کیا ہے تاہم آئین میں ترامیم کی مخالفت کی ہے ۔ علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات خفیہ رکھنے کی پالیسی اختیارکرنے کافیصلہ کیاہے تاکہ مذاکرات سے متعلقہ شراکت داروں کے خدشات سے بچا جاسکے ۔ امریکی حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے اعتماد سازی کادور آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر میں طالبان کا دفتر کھلنے کے بعد افغانستان میں کر زئی حکومت سمیت امن عمل کے شراکت دار متحرک ہوگئے جس سے مذاکراتی عمل تعطل کاشکار ہوا ، جس پر اب امریکا نے مذاکرات کی تفصیل خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...