امن کوششیں ناکام بنانے کی سازشیں شروع ہوگئیں،فضل الرحمٰن

امن کوششیں ناکام بنانے کی سازشیں شروع ہوگئیں،فضل الرحمٰن

حالات کی نزاکت دیکھتے ہوئے فریقوں کو نیک نیتی سے ملک وقوم کیلئے آگے بڑ ھنا ہوگا اپر دیر کے واقعے کے باوجود طالبان سے مذاکرات کا راستہ نہ چھوڑا جائے،امیر جے یو آئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰننے کہا ہے کہ امن کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے سازشیں شروع ہوگئی ہیں، حالات کی نزاکت دیکھتے ہوئے دونوں فریقوں کو نیک نیتی سے ملک وقوم کیلئے آگے بڑ ھنا ہوگا،اپر دیر کے واقعے کے باوجود طالبان سے مذاکرات کا راستہ نہ چھوڑا جائے۔ پیر کو مختلف وفود سے گفتگو اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس نے حکومت کو طالبان سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے اور مذاکرات سے ہی ملک میں امن قائم ہوسکتا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پرائی جنگ نے ہماری فوج کو بھی مشکل میں ڈال رکھا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ماضی کی غلطیوں کا کفارہ ادا کرتے ہوئے پالیسیوں کی تشکیل میں کسی کا ڈکٹیشن قبول نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نئے پاکستان کے بجائے اصل پا کستان کو مضبوط بنانا اور اسے بیرونی ایجنڈوں سے دور رکھنا چاہتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں