برآمدکنندگان سے 217ارب سپر ٹیکس کی فوری وصولی تشویشناک،کاٹی
کراچی(آئی این پی)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے صدر محمد اکرام راجپوت نے کہا ہے کہ برآمدکنندگان سے 2022 سے 2026 تک سپر ٹیکس کی مد میں217 ارب روپے کی ۔۔
فوری وصولی پہلے سے شدید دباؤ کا شکار صنعتی شعبے کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔ حکومت کا فیصلہ تشویشناک ہے جس سے نہ صرف مقامی صنعت بری طرح متاثر ہو رہی ہے بلکہ سرمایہ کاری کو بھی شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ اکرام راجپوت نے کہا کہ سپر ٹیکس کے نفاذ کے بعد سے صنعتوں کیلئے ٹیکس کی شرح 50 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔