کسی سیاسی جماعت کے خلاف آپریشن کے حق میں نہیں:سراج الحق

 کسی سیاسی جماعت کے خلاف  آپریشن کے حق میں نہیں:سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف آپریشن کے حق میں نہیں ۔ کراچی

کراچی(سٹاف رپورٹر) میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران نیٹو افواج کا اسلحہ برآمد ہونا بڑا سوالیہ نشان ہے ۔ بلوچستان کے ناراض نوجوانوں کو دیوار سے نہیں بلکہ سینے سے لگانے کی ضرورت ہے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجے میں اہم حقائق سامنے آئے ہیں، کسی سیاسی جماعت کو نشانہ نہ بنایا جائے بلکہ آپریشن بھتہ خوروں ، دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جائے ۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ خوش آئندہ ہے دیگر حلقوں کی طرح کراچی میں بھی جعلی الیکشن کی چھان بین کی جائے ۔ سراج الحق

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...