5 سالہ پاکستانی بچے زیدان حامد نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

5 سالہ پاکستانی بچے زیدان حامد نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

طالبعلم زیدان نے مائیکروسافٹ آفس امتحان میں 769 پوائنٹس لیے

راولپنڈی (دنیا نیوز) راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 5سالہ زیدان حامد نے مائیکرو سافٹ آفس امتحان میں 769 پوائنٹس حاصل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ پانچ سالہ پاکستانی طالبعلم زیدان حامد نے مائیکرو سافٹ آفس 2015ء کا امتحان پاس کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ زیدان حامد نے مائیکرو سافٹ آفس امتحان میں 769 پوائنٹس حاصل کیے ۔ زیدان حامد سے قبل 6 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی بچے نے 2013ء میں ریکارڈ قائم کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں