’’ڈان لیکس کی رپورٹ امریکی میڈیا پر آ سکتی ہے ‘‘

’’ڈان لیکس کی رپورٹ امریکی میڈیا پر آ سکتی ہے ‘‘

دو اراکین متفق نہیں ہو پا رہے ، سلمان غنی ، ’’دنیا کامران خان کیساتھ‘‘میں گفتگو

لاہور (دنیا نیوز) سینئر تجزیہ کار کامران خان کے مطابق ڈان لیکس کا معاملہ لٹکا ہوا ہے ۔ میزبان کے مطابق 7رکنی کمیٹی کے دو اراکین کچھ اور نتیجہ اخذ کر رہے ہیں ، اس ضمن میں متفقہ رپورٹ کی تگ و دو ہو رہی ہے ،دوسری جانب فوجی قیادت منتظر ہے کہ حتمی نتائج سامنے آئیں۔ حکومت کو اس لئے بھی جلدی نہیں کہ اس کا فوکس پاناما کیس کا آنے والا فیصلہ ہے ۔ پروگرام ‘‘دنیا کامران خان کیساتھ ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے دنیا نیوز کے ایڈیٹر پولیٹیکل افیئرز سلمان غنی نے اس بارے میں بتایا کہ کور کمانڈرز کے تین اجلاس میں فوج نے اس ضمن میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار کو بے نقاب کیا جائے ، انہوں نے بتایا کہ دو اراکین متفق نہیں ہو پا رہے ، سلمان غنی نے بتایا کہ ان کی اطلاع کے مطابق رپورٹ میں مزید تاخیر ہو گی ، معاملہ کسی اور طرف جاتا نظر آتا ہے تاہم اس رپورٹ کو کھل کر سامنے آنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سرل المیڈا کو بھی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں کیا گیا اور خدشہ ہے کہ امریکی میڈیا میں ان کی رپورٹ سامنے آسکتی ہے اور وہ بتا دیں گے کہ غدار کون ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف آج کل موڈ میں ہیں، 2017 انتہائی اہم سال ہے ، اس وقت ان کی سیاست چمک رہی ہے ، وزیر اعظم ان جگہوں کو فوکس کر رہے ہیں جہاں مسلم لیگ ن اتنی مضبوط نہیں ،اس وقت وزیر اعظم وہ کر رہے ہیں جو انہوں نے چار سال کے دوران نہیں کیا۔ پچھلے چار سال کے دوران انہوں نے کراچی میں دو روز پہلے پہلی بار رات گزاری ۔ گوادر میں بھی کل انہوں نے رات گزاری، وزیر اعظم نے پہلے ٹھٹھہ اور اب گوادر میں نوازشات کی بارش کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں