بھارت نے بگلیہارڈیم پر پانی روک دیا، دریائے چناب مزید خشک
1960ء میں ہونے والے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بگلیہارڈیم پر پانی روک لیا
سیالکوٹ( آن لائن ) جس کی وجہ سے دریائے چناب کا پانی مزید کم ہوکر چھ ہزار67کیوسک رہ گیااور دریائے چناب کا پچانوے فیصد حصہ خشک ہوگیا ۔ ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب سے نکلنے والی نہر مرالہ راوی لنک مکمل بند ہونے کی وجہ سے خشک ہوگئی ۔ یاد رہے بھارت دریائے چناب میں55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے ۔