کشمیر ی لڑکوں کو بجلی کے جھٹکے ، خواتین کیساتھ زیادتی ہورہی:بھارتی صحافی

کشمیر ی لڑکوں کو بجلی کے جھٹکے ، خواتین  کیساتھ زیادتی ہورہی:بھارتی صحافی

بھارتی صحافی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کا پول کھول دیا۔

سری نگر (آئی این پی ) بھارتی صحافی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کا پول کھول دیا۔ بھارتی صحافی رعنا ایوب نے ٹویٹ (صفحہ6بقیہ نمبر35) میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے ابھی لوٹی ہوں، مقبوضہ وادی میں جو دیکھا وہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا۔بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے 12 سالہ بچے کو حراست میں لے کر پیٹا جارہا تھا، خواتین کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے ۔رعنا ایوب نے کہا کہ لڑکوں کو بجلی کے جھٹکے دئیے جارہے ہیں، کیا یہ سب معمول کے مطابق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے اندر بھارتی میڈیا کے لیے جو غصہ اور نفرت ہے وہ پہلے کبھی نہیں دیکھی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں