بلی ہلاکت کیس ،ناکافی شواہد کی بناپر ملزمہ بری
کراچی کی مقامی عدالت نے بلی کی ہلاکت کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ناکافی شواہد کی بناپر ملزمہ کو بری کردیا۔
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی مقامی عدالت نے بلی کی ہلاکت کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ناکافی شواہد کی بناپر ملزمہ کو بری کردیا۔رواں سال فروری میں ڈیفنس کے ایک شہری کی پالتو بلی ایک خاتون کی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی تھی جس کے بعد شہری نے مقدمے کے اندراج کیلئے سٹی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ ملزمہ اور مدعی دونوں ہی کی جائے وقوعہ پر موجودگی کے ثبوت نہیں ملے ،لہٰذا کیس پر مزید کارروائی عدالتی وقت کا ضیاع ہے ۔ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ خاتون نے بلی کو جان بوجھ کر ہلاک کیا، بلی کسی کی ملکیت نہیں تھی لہٰذا اس کی قیمت کا تعین بھی نہیں کیا جاسکتا۔فیصلے کے مطابق بلی کی ہلاکت ایک پراسرار واقعہ ہے جس میں مدعی ہی کیس کا واحد گواہ ہے ۔