2ملزموں سے کروڑوں روپے کی 3کلو ہیروئن برآمد

2ملزموں سے کروڑوں روپے  کی 3کلو ہیروئن برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو افراد سے کروڑوں روپے مالیت کی 3 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی

کندیاں (نمائندہ دنیا ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو افراد سے کروڑوں روپے مالیت کی 3 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی ،ملز موں کو گرفتار کر لیا گیا۔موٹر سائیکل سوار ظفر اقبال جو کہ میانوالی کا رہائشی تھا سے 2 کلو گرام جبکہ سلانوالی سرگودھا کے رہائشی اعظم علی کی کار سے ایم ایم روڈ پر 1 کلو گزام ہیروئن برآمد ہوئی، دونوں ملز موں کیخلاف تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس میانوالی میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں