زرداری کا ایم آر آئی ٹیسٹ میں دماغ چھوٹا نظر آیا:ترجمان پمز
ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کا دماغ چھوٹا نظر آیا،دماغ کا سائز چھوٹا ہونے کی وجہ بیماری ہے یا بڑھتی ہوئی عمر ،اس کا انداز ہ تفصیلی رپورٹ آنے پر ہوگا۔ سابق صدر کے تجویز کردہ معالج کے ہمراہ پمز کے میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز آصف علی زرداری کا طبی معائنہ کیا جس کی سفارشات آج پیش کی جائیں گی ۔ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی یا بائی پاس آپریشن کافیصلہ کیا جائے گا۔ بورڈ میں این آئی سی ڈی کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر اور پمز ہسپتال کے ڈاکٹر شی جی ، ڈاکٹر ساجد قاضی ، ڈاکٹر محمد نعیم ملک، ڈاکٹر عامر شاہ ،ڈاکٹر ذوالفقار غوری شامل تھے ۔