میاں عامر محمود کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ، حکومت اور اپوزیشن کا اجتماع

میاں عامر محمود کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ، حکومت اور اپوزیشن کا اجتماع

گورنر سرور ، وزیراعلیٰ بزدار ، ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور ،شیخ رشید ،اعجاز شاہ ،میاں سومرو ،خالد صدیقی ،جہانگیر ترین کی شرکت چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض ، صو بائی وزرا ، ن لیگ ، پیپلزپارٹی ، جماعت اسلامی کے رہنما ؤں ، ججز ، بیوروکریٹس بھی شریک میڈیا کی نمایاں شخصیات ، مذہبی رہنماؤں ، وکلا ، ڈاکٹروں ‘تاجر رہنماؤں ، شوبز سٹارز اور لوگوں کی کثیر تعداد تقریب میں پہنچی

لاہور (سپیشل رپورٹر)دنیا میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود کے صاحبزادے میاں حمزہ عامر کی دعوت ولیمہ گزشتہ روز اتحاد ٹائون رائے ونڈ روڈ پر ہوئی ، جس میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ ،بیور وکریٹس ، وکلا، مذہبی رہنمائوں، سینئر صحافیوں،ڈاکٹروں،قریبی عزیز و اقارب ،عدلیہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں ملک کی ممتا ز شخصیات کی کہکشاں سج گئی ، لاہور ،اسلام آباد، کراچی کوئٹہ ، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے ممتاز شخصیات نے میاں عامر محمود کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والوں میں وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار ، گورنر پنجاب چودھری سرور ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، سیکٹر کمانڈر لاہور آئی ایس پی آر بریگیڈئیر مظہر ،وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈ ئیر(ر) اعجاز شاہ،وزیر ریلوے شیخ رشید،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین ،صوبائی وزرا فیاض الحسن چوہان،راجہ بشارت،میاں محمود الرشید ، حسین جہانیاں گردیزی،نعمان لنگڑیال،میاں اسلم اقبال،اسد کھوکھر ، محمد اجمل ،حافظ ممتا ز احمد ، سبطین خان ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،ڈاکٹر اختر ملک، چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض ،سابق نگران وزیر اعلیٰ پروفیسر حسن عسکری،ڈاکٹر بابر اعوان ،ابرار الحق ،سینیٹر اسد اشرف ،ا راکین پنجاب اسمبلی بلا ل یسٰین ،ندیم عباس بارا ،نذیر چوہان ،میاں نصیر،میاں مرغوب، رانامشہود ،مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی، طلحہ برکی، ملک ریاض ،مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما میاں منیر ، چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان ، آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر ،سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر ، ڈی جی نیب شہزاد سلیم ،ترجمان نیب نواز ش علی ،جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ ،فرید پراچہ ، رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ ، حاجی نواز کھوکھر ، حافظ محی الدین ،اشرف گل، حاجی عزیز الرحمن چن، اسلم گل،نوید چودھری ،ڈاکٹر زاہد اکرام ،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل،سابق پرنسپل سیکرٹری نواز شریف سعید مہدی ، اخلاق گڈو ، علی ظفر ،چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر،سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر،سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مصطفی رمدے ،چیئرمین پیمرا سلیم بیگ ، چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ،چیئرمین انجمن تاجران عمران بشیر،صدر انجمن تاجران ملک امانت علی،چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر،چیئرمین فیروز پور روڈ انڈسٹریز آرگنائزیشن میاں عبدالرزاق، فاروق ستار، جمشید دستی ،رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی خالد خان، ر ؤف اعظم ، شہباز گل، زاہد لکھوی،علی اصغر منڈا ، منشا سندھو ،سیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر،سابق گورنر پنجاب میاں اظہر،سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، ،سابق بیورو کریٹ جی ایم سکندر،کرکٹر وہاب ریاض،سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس (ر) شاہد حمید ڈار،سابق جسٹس رمضان چودھری ،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عارف کمال نون، رانا عبدالشکور، سابق صدر سپریم کورٹ بار بیرسٹر سید علی ظفر ،سینئر سول جج شکیب عمران ،سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن کچہری صابر حسین،سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ ،سابق سیشن جج عابد حسین قریشی ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی ، ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون ، ممبر پاکستان بار اعظم نذیر تارڑ ،سابق گورنر پنجا ب خالد مقبول،رہنما تحریک انصاف وسابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان ،سابق وزیر قانون ڈاکٹر خالد رانجھا،محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری کالجز میں ریفارمز کمیٹی کے ممبر ملک سلمان اسلم ، رہنما طارق ثنا باجوہ ، ممتا ز مذہبی رہنما مولانا عاصم محمود،مشیر صحت پنجاب حنیف خان پتافی،مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی ،شیخ روحیل اصغر ،پی ٹی آئی قصور کے صدر ڈاکٹر عظیم الدین ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ مومن علی آغا،سابق وزیر اعلیٰ میاں منظور وٹو،سابق ایم پی اے حافظ نعمان،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد،پرو وائس چانسلر مظہر سلیم ، چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین ،ڈی جی نادرا کرنل(ر)سہیل محمود ،ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید،سابق ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم،سیکرٹری خزانہ عبد اللہ خان سنبل،چیف انجینئر ٹیپا مظہر حسین خان،کمشنر گوجرانوالہ زاہد اختر زمان،وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر بشریٰ مرزا،چیئرمین جوڈیشل انوائرمینٹل اینڈ واٹر کمیشن جسٹس (ر)علی اکبر قریشی، سابق آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز ،قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالقدوس بزنجو،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم،چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم،چیف ایگزیکٹو چغتائی لیب سہیل چغتائی،پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر سردار فرید ظفر، ممبر پی بی اے محسن نقوی سینئر صحافی اور تجزیہ کار کامران خان ، سہیل وڑائچ ، مجیب الرحمان شامی ، آفتا ب اقبال ، معید پیر زادہ ،صابر شاکر ، ارشد شریف ،ایاز امیر ،خاور گھمن ، جنید سلیم ،کامران شاہد ، اوریا مقبول جان ،سلمان غنی ،خالد مسعود ،عمران میر ،افتخار احمد ، ارشد انصاری ،ملک لیاقت اداکار سہیل احمد عرف عزیزی ، نسیم وکی ، گلو کار ،وارث بیگ، ممتا ز صنعتکار اعجاز گوہر،مرکزی صدر پاکستان ٹریڈرز الائنس محمد علی میاں،مرکزی جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر ،چیئرمین انجمن تاجران عمران بشیر،صدر انجمن تاجران ملک امانت علی،چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر،چیئرمین ساؤتھ فارسٹ کمپنی پنجاب و سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس عبدالباسط،صدر ہال روڈ بابر محمود،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران پنجاب عبدالرزاق ببر،صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز ،سابق چیئرمین آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن باؤ محمد بشیر، آل پاکستان اخبار فروش یو نین کے سیکرٹری جنرل ٹکا خان ،صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ ،سابق صدر لاہور چیمبر طاہر جاوید ملک، صدر آل پاکستان انجمن تاجران محمد اشرف بھٹی، صدر انجمن تاجران میاں طارق فیروز،چیئرمین پی ایچ اے سید یاسر گیلانی،حافظ ابتسام الہٰی ظہیر ،آئی جی ریلوے پولیس محمد مشتاق مہر،مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا فضل الرحیم اشرفی،مذہبی سکالر جاوید غامدی ،حافظ سعد عبید،مولانا مجیب الرحمن انقلابی ،عاصم مخدوم اور سابق آئی جی پنجاب پولیس شوکت جاوید نے شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں