وزیراعظم کو بوٹ والی بات پسندنہیں آئی
وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بوٹ کے معاملے پر وزیراعظم سے میری بات ہوئی ہے ۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بوٹ کے معاملے پر وزیراعظم سے میری بات ہوئی ہے ۔ پروگرام میں بوٹ لے جانے کی ذمے داری میری تھی،وزیراعظم کومیری بوٹ والی بات پسندنہیں آئی،وزیر اعظم عمران خان نے ان سے انگریزی زبان میں کہا کہ وہ میری بوٹ والی حرکت سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ آئندہ ایسی کوئی حرکت نہیں کریں گے ، جس کے بعد معاملہ ختم ہوگیا۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ میں بوٹ تھیلے میں لے کر گیاتھا ،تمام اداروں اوران کی قربانیوں کی عزت کرتے ہیں ،نوازشریف کی چارج شیٹ کارگل سے شروع ہوتی ہے ،طیارہ ہائی جیک کیس میں نوازشریف کس کو بھارت بھیج رہے تھے ؟خلائی مخلوق کس کا بیانیہ تھا؟ نوازشریف نے کہا تھا کارگل کی تحقیقات کروں گاتو کس کے بارے میں کہاتھا؟نوازشریف نے بیانیہ تبدیل کیا،ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دے کرقوم کوورغلایا گیا ،ججوں کوکہاگیالوہے کے چنے ہیں چباکردکھاؤ،نوازشریف بھارتی بزنس مین کوبغیر ویزے کے لے آئے ،بھارتی وکیل نے نوازشریف کے بیانیے کاحوالہ دیا ۔ مجھے پیمرا کے قوانین کا پتہ نہیں تھا اور میں نے کسی کی تذلیل نہیں کی ،میرا بوٹ لانے کا اقدام غلط تھا یا صحیح تھا ،میں نے ان کا اصل چہرہ قوم کو دکھایا ہے ، نواز شریف اور مریم نواز معافی مانگ لیں تو میں بھی مانگ لوں گا ۔ اگر میں نے عدلیہ یا فوج کی بارے میں کوئی بات کی ہوتی تو میں سڑک پر کھڑے ہوکر سو دفعہ معافی مانگ لیتا ۔ ہم تو چاہتے ہیں کہ ہرکوئی اداروں کی عزت کرے ، اداروں کو متنازعہ نہ بنائے ، ہم تو بہت خوش ہیں کہ نواز شریف اوران کی پارٹی نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے ۔