انتخابات کے وقت کا تعین پاکستانی اداروں کا معاملہ،ہمارا نہیں:آئی ایم ایف

انتخابات  کے  وقت  کا  تعین  پاکستانی  اداروں  کا  معاملہ،ہمارا  نہیں:آئی  ایم  ایف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ انتخابات کے وقت کا تعین پاکستانی اداروں کا معاملہ ہے ہمارا نہیں ۔

 ادارہ حکومتی سطح پر اہداف مقرر کرتا،پروگرام میں اخراجات مختص کرنے ،دوبارہ ترجیح یا اضافی محصولات بڑھانے کیلئے گنجائش موجود ،ایسا کوئی تقاضا نہیں کیا جو صوبائی الیکشن میں مداخلت کرے ،پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیریز روئیز نے کہا کہ صوبائی انتخابات کے انعقاد کے لیے آئینی حیثیت اور فیز یبلٹی صرف پاکستان کے اداروں کے ماتحت ہے ۔ آئینی سرگرمیوں کے لئے اخراجات اور اضافی محصولات کی گنجائش موجود ہے ۔آئی ایم ایف کی طرف سے ایسا بیان اس وقت آیا ہے جب کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں اقتصادی اور سکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات میں پانچ ماہ تاخیر کا فیصلہ کیا ہے ۔ ای سی پی کے آرڈرکے مطابق 9 مارچ کو ہونے والی ایک میٹنگ میں وزارت خزانہ کے سیکرٹری نے کمیشن کو بریفنگ دی کہ فنڈز کی کمی اور مالیاتی بحران کی وجہ سے ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور ملک آئی ایم ایف پروگرام کے دباؤ میں ہے جس نے مالیاتی نظم و ضبط اور خسارے کو برقرار رکھنے کے اہداف مقرر کیے ہیں۔سیکرٹری خزانہ نے کہا تھا کہ حکومت کے لیے ابھی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں اور بعد میں سندھ، بلوچستان اور قومی اسمبلی کے انتخابات کے لیے بھی فنڈز جاری کرنا مشکل ہوگا۔ای سی پی کے آرڈر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب کے چیف سیکرٹری نے 14 مارچ کو ہونے والی ایک میٹنگ میں کہا تھا کہ صوبائی حکومت کے لیے انتخابات کے لیے فنڈز فراہم کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں