رانا ثنا اللہ ، خرم دستگیر ، جاوید لطیف اور سعد رفیق کاگروپ شہباز کو تسلیم نہیں کر رہا:لطیف کھوسہ

رانا ثنا اللہ ، خرم دستگیر ، جاوید لطیف  اور سعد رفیق کاگروپ شہباز کو  تسلیم نہیں کر رہا:لطیف کھوسہ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )سینئر قانون دان لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کاروبار کرنے آئے تھے ، چھوٹے بھائی نے دھوکہ کیا اور وزارت عظمیٰ چھین لی۔

 دونوں بھائیوں کا آپس میں جھگڑا چل رہا ہے ، رانا ثنا اللہ ، خرم دستگیر ، جاوید لطیف اور سعد رفیق الگ گروپ ہے ، یہ شہباز شریف کو تسلیم نہیں کر رہے ، شہباز شریف کسی اور کی گود میں بیٹھ کر حکومت کر ر ہے ہیں، ان کا نہ وزیر خزانہ اپنا نہ وزیرِ داخلہ ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں