پٹرول 5روپے 45پیسے ،ڈیزل 8روپے 42پیسے سستا

 پٹرول 5روپے 45پیسے ،ڈیزل 8روپے 42پیسے سستا

اسلام آبادلاہور (خصوصی نیوز رپورٹر،نامہ نگار، دنیا نیوز )حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے لٹر کمی کردی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے فی لٹر ہوگئی۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 15 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔ٹی وی کے مطابق مٹی کا تیل 8 روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 63 پیسے فی لٹر سستا کیا گیا۔ادھر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ماہ مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 11 روپے 88 پیسے کلو کم کرتے ہوئے 238 روپے مقررکی گئی ہے ۔ 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے کمی کی گئی ۔ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 813 روپے ہوگی۔ اوگرا نے کہا کہ ایل پی جی کی پروڈیوسر پرائس سعودی آرامکو اور ڈالر کی شرح تبادلہ کے تناظر میں مقرر کی گئی ہے ۔ گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں آرامکو نے قیمت میں 5.6فیصد کمی کی ہے جبکہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں بھی 0.18فیصد کمی ہوئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں