پتہ نہیں پاک بھارت کرکٹ کا سٹیٹس کیا ہے :روہت شرما

 پتہ نہیں پاک بھارت کرکٹ کا سٹیٹس کیا ہے :روہت شرما

نئی دلی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ پاک بھارت کرکٹ کا سٹیٹس کیا ہے ۔۔

میں تو یہی کہوں گا کہ مجھے کرکٹ کھیلنا ہے کیونکہ میں کرکٹر ہوں۔نئی دلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے ، اس کے پاس نوجوان فاسٹ بولر بڑے مضبوط ہیں، ان کی بیٹنگ بہت اچھی ہے ، مجموعی طور پر ایک اچھی ٹیم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت میچ مختلف ہوتا ہے ، ٹیموں سے بڑھ کر لوگ بہت پسند کرتے ہیں، لوگ پاک بھارت ٹیموں کو کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ آسٹریلیا میں آپ کو چیلنج کا سامنا ہوتا ہے ، اسی طرح انگلینڈ میں بھی آپ کو چیلنج کیا جاتا ہے ۔ پاکستان کے فینز کے پیغامات ملتے ہیں جو مجھے اچھے لگتے ہیں، پاکستان کے فینز کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں