راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے

راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے

کراچی(سپورٹس ڈیسک )راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے اور یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان میں کسی فرد نے ایک دن میں اتنے زیادہ عالمی ریکارڈ توڑے ، راشد کے مجموعی ریکارڈز کی تعداد 121 ہوگئی۔

میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم امریکا، جرمنی، بھارت، سوئزر لینڈ اور انگلینڈ سمیت متعدد ممالک کے عالمی ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔راشد نسیم نے پہلے دن ہفتے کو 9 اور اگلے روز 11 ریکارڈ توڑے ۔ انہوں نے ماشل آرٹس کیٹیگری میں بھارت کے بھی دو ریکارڈ توڑے اور پنچ کیٹیگری میں دو عالمی ریکارڈ بنائے جبکہ دو ریکارڈ لاٹھی، ایک ریکارڈ بلون برسٹنگ کیٹیگری، ایک ریکارڈ نی اسٹرائیک، ایک ریکارڈ کہنی کے ساتھ اخروٹ توڑنے کا بنایا، یک ریکارڈ ایلبو سٹرائیک اور ایک ریکارڈ فائر اسٹف کیٹیگری میں قائم کیا۔پہلے ریکارڈ میں ہاتھوں پر باکسنگ گلوز پہن کر 392 کے مقابلے میں 350 مکے برسا کر انگلینڈ کا ریکارڈ توڑا، ایک اور پنچ کیٹیگری میں ہاتھوں میں 1 کلو وزن پکڑ کر 161 مکے مارنے کا ریکارڈ 171 مکے مار کر توڑ دیا، یہ ریکارڈ پاکستان کے پاس تھا۔ تیسرے ریکارڈ میں 160 کے مقابلے میں 172 اخروٹ کہنی سے توڑے ، چوتھے ریکارڈ میں 3 منٹ میں انڈیا کے چنے شرما کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 3 منٹ میں 820 کہنیاں ماری تھیں۔ راشد نسیم نے 882 کہنیوں کے وار کیے اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔پانچویں ریکارڈ میں امریکا کے اجوال شرما کے 5 کلو وزن باندھ کر ایک منٹ میں 83 مرتبہ گھٹنے مارنے کے ریکارڈ کو توڑا اور 88 مرتبہ گھٹنے مارے ۔ ریکارڈ نمبر 6 میں غبارے کو مکوں کی مدد سے پھاڑنا تھا، راشد نسیم نے کامیابی سے ایک منٹ میں 100 غبارے پھاڑ دیئے ، اس سے پہلے یہ ریکارڈ 72 کا تھا۔ ساتویں اور آٹھویں ریکارڈ میں لاٹھی کو 442 کے مقابلے میں 481 مرتبہ جبکہ اسی کیٹیگری کے 3 منٹ میں لاٹھی مارنے کے 1159 مارنے کے ریکارڈ کو 1285 مرتبہ مار کر توڑ دیا۔نویں ریکارڈ میں آگ لگا کر لاٹھی کو 195 مرتبہ گھمانے کے ریکارڈ کو 201 مرتبہ چلا کر توڑ دیا، 10 ویں ریکارڈ میں ہاتھ میں انڈا پکڑ کر جرمنی کے ریکارڈ 252 اخروٹ توڑنے کے ریکارڈ کو 290 اخروٹ توڑے اور ریکارڈ پاکستان کے نام کیا۔ 11 ویں ریکارڈ میں راشد نسیم نے ماتھے کے ساتھ ایک منٹ میں 119 پینسل توڑ ڈالی۔اسی طرح، 12 ریکارڈ میں مکے کی مدد سے چاپ اسٹک کے امریکا کے ریکارڈ کو توڑا، راشد نسیم نے 120 چاپ سٹک کو چکنا چور کر دیا۔ 13 ویں ریکارڈ میں ماتھے سے 77 یارڈ اسٹک اور 14 ریکارڈ میں سر سے 29 کے مقابلے میں 39 کولڈ ڈرنک کی بوتل کرش کیں اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔ 15 ویں ریکارڈ میں 60 پانڈ وزن کے ساتھ 103 جمنگ جیکس کا ریکارڈ بنایا، اس سے پہلے یہ ریکارڈ 102 جمنگ جیکس کا تھا۔پھر 16ویں ریکارڈ میں ایک کلو وزن کے ساتھ فل ایکس ٹینشن پنچ کا ریکارڈ توڑا، راشد نسیم نے 321 مکوں کے مقابلے میں 345 مکے برسائے ۔ 17ویں ریکارڈ میں راشد نسیم نے 11 ماربل ٹایئل کو چکنا چور کر دیا اور کہنی کی مدد سے ماربل ٹائیل کو توڑا۔ 18 ویں ریکارڈ میں راشد نسیم نے انگلینڈ کے چراغ لوکھا کو شکست اور ان سے نن چکو کا ریکارڈ چھین لیا، 186 کے مقابلے میں 191 مرتبہ نن چکو کو گھمایا۔آخر میں 19 ویں اور 20 ویں ریکارڈ میں ککس کے ساتھ بوتل کیپ اوپن کرنے کے دو ریکارڈ اپنے نام کیے ، راشد نسیم نے لگاتار 40 بوتل کے ڈھکنوں کو کسک کی مدد سے اوپن کیا جبکہ اسی کیٹیگری کے ایک اور ریکارڈ میں 30 سیکنڈ میں 29 کے مقابلے میں 32 بوتل اوپن کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں