جیل جانے کوتیار،دھمکیوں پر خاموش نہیں ہونگے :فضل الرحمن

جیل جانے کوتیار،دھمکیوں پر خاموش نہیں ہونگے :فضل الرحمن

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمیں دھاندلی کے خلاف تحریک روکنے اور اس کے عوض پیشکش کی جارہی ہے لیکن ہمارامینڈیٹ عوام کے پاس ہے اور اب ہم دھمکیوں پر خاموش نہیں رہیں گے بلکہ جیلوں میں جانے کیلئے تیار ہیں۔

پشاورمیں جلسہ عوامی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں جب آپریشن شروع کیا گیا تو میں نے سب سے پہلے مخالفت کی تھی ،میرا گناہ یہ تھا کہ قبائلی انضمام کی مخالفت کی میں نے تمہارے آقائوں کا فیصلہ نہیں مانا، قبائلی انضمام کی مخالفت کرنے پر ایک امریکی افسر میرے گھر آیا اور اُس نے وجہ پوچھی ، ریکوڈک بلوچوں کی ملکیت ہے لیکن اس میں قانون سازی کرکے انہیں حق نہیں دیا گیا، آج اگر آپ سیاست میں سے مداخلت ختم کر کے واپس اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے تو میں کچھ نہیں کہوں گا،میرا دعویٰ یہ ہے آپ نے سیاست میں حصہ لیا ہے ۔مولانا نے دعویٰ کیا کہ جدوجہد سے پیچھے ہٹنے کیلئے ہمیں پیش کش کی گئی ہے مگر ہم نے انہیں کہہ دیا کہ ہمارا مینڈیٹ عوام کے پاس ہے ، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے اب میدان میں ہی فیصلہ ہوگا، عوام کیا بھیڑ بکریاں ہیں۔ ہم غلامی کی زندگی کی نہیں گزارنا چاہتے کیونکہ ہم غلامی کیلئے پیدا نہیں ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں