محمد زبیر کا بیان آئین کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ،سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے :رؤف حسن

محمد زبیر کا بیان آئین کی سنگین  خلاف ورزی کا معاملہ ،سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے :رؤف حسن

اسلام آباد (دنیا نیوز)پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا کہ ن لیگ کے سابق رہنما محمد زبیر کابیان کہ پی ٹی آئی حکومت گرانے کیلئے جنرل (ر)باجوہ نے رابطہ کیاتھابانی پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید کی ہے۔

سپریم کورٹ اعترافی بیان کا ازخودنوٹس لے ،یہ بیان آئین کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے ، کوئی مہذب ملک ہوتا تو محمد زبیر کے بیان پر انکوائری کمیشن بنتا ۔رؤف حسن نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہاکہ آئین کی خلاف ورزی کا معاملہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، محمد زبیر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ختم کرنے کی سازش کی گئی، مریم نواز، شہباز شریف اور نوازشریف بھی سازش میں شامل تھے ، سازش میں ملوث افراد کو سزا دی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں