تمام اضلاع میں مریم کی دستک ایپ شروع کی جائے، وزیراعلیٰ : سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظوری

تمام اضلاع میں مریم کی دستک ایپ شروع کی جائے، وزیراعلیٰ : سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظوری

لاہور(اے پی پی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حکم دیا کہ ہر ڈویژن اور تمام اضلاع میں مریم کی دستک کی 65 سروسز شروع کی جائیں۔ انہوں نے تمام اضلاع میں مریم کی دستک سروسز دسمبر تک مہیا کر نے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں دستک پراجیکٹ میں توسیع کی منظور ی دی گئی۔اجلاس میں لاہور میں مریم کی دستک کی سروسز 40 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 14 اگست سے ہر ڈویژن میں  ،،مریم کی دستک،،سروسز شروع ہو جائے گی۔ اجلاس میں دستک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو ملنے والی سروسز کا جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ نے سروسز کی مزیدبہتری کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب سکول ری آرگنائزیشن پروگرام نے منظور ی دے دی۔ وزیراعلیٰ نے پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔ مریم نواز نے سرکاری سکولوں کے ایک ہزار گرائونڈ زکی 6ماہ میں تعمیر وبحالی کا ہدف مقرر کر دیا اور سرکاری سکولوں میں ہفتہ وار و ماہانہ مقابلے شروع کرانے کا حکم بھی دیا ۔

راجن پور،لیہ، بھکر میں سی ایم پنجاب سکول نیوٹریشن پروگرام پائلٹ پراجیکٹ کا اگست سے آغاز ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے 14ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کی ریگولرلائزیشن کا پلان طلب کرلیا ۔ گرین سکول پروگرام کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا،وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی ، وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں 603نان فنکشنل سکولوں کی بحالی کی ہدایت کی اور سکولوں کی مانیٹرنگ کے لئے ارکان صوبائی اسمبلی کوڈیوٹیاں تفویض کرنے کا حکم دیا ۔ اجلاس میں پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ،قائد اعظم اکیڈمی آف ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ اورپنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کو یکجا کر کے پیکٹا قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے عالمی یوم خواتین برائے سفارتکاری کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا یہ دن ہمیں سفارتی میدان میں صنفی مساوات کے لئے کئے گئے اقدامات کی یاد دلاتا ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور دیگر نے سفارتی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں