غزہ پر بمباری ،مزید 47شہید،اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ پر بمباری ،مزید 47شہید،اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ(اے ایف پی )غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری سے مزید 47افراد شہید ہو گئے ،وزارت صحت کے مطابق صیہونی حملوں میں ابتک 37ہزار 765فلسطینی شہید ،86ہزار 429زخمی ہو چکے ۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ مغربی کنارے میں آپریشن کے دوران ایک فوجی ہلاک ،دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔

اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ کے امام پر دہشت گردی پر اکسانے کا الزام عائد کر دیا ،رواں ہفتے ان پر فوجی سمیت چار اسرائیلیوں کو ہلاک کرنیوالے فلسطینی کی تعریف پر فرد جرم عائد کی گئی ،مسجد الاقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ نے اپنے خلاف من گھڑت مہم کی مذمت کی ہے ۔ادھر غزہ کی پٹی سے کینسر کے 21مریضوں کو مصرمنتقل کیا گیا ہے جنہیں علاج کیلئے امارات لے جایا جائے گا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے ، اگر اس نے سرحد پر جنگ بند نہ کی تو لبنان کو پتھر کے دور میں واپس بھیج دینگے ۔حزب اللہ نے کہا کہ اس نے جمعرات کو شمالی اسرائیل میں ایک فوجی اڈے پر درجنوں راکٹ فائر کیے ۔ جنوبی شام پر اسرائیلی حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں