شادی شدہ خاتون سمیت 2خواتین سے اغوا کے بعد زیادتی

 شادی شدہ خاتون سمیت 2خواتین سے اغوا کے بعد زیادتی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف واقعات کے دوران شادی شدہ خاتون سمیت 2خواتین کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے مراد آباد کی رہائشی روبینہ بی بی نامی خاتون نے پولیس کوبتایا کہ اسکی جواں سالہ بہن (م)کو ملزم عثمان نے مبینہ طورپر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیا ، دریں اثنا تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے آدم چوک میں عثمان نامی شہری کی اہلیہ کو نامعلوم ملزم کی جانب سے مبینہ طورپر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں