سمندری طوفان:فاتح بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی

سمندری طوفان:فاتح بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی

بارباڈوس (سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی، بارباڈوس ایئرپورٹ سمندری طوفان کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے ۔۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارباڈوس میں کیٹیگری 4 طوفان بیریل کی پیش گوئی کی گئی ہے ، یہ دوسرا شدید ترین طوفان بتایا جا رہا ہے ۔بارباڈوس میں کرفیو جیسی صورتحال ہے کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں، طوفان کے اگلے چند گھنٹوں میں ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی ہے ۔ بھارتی ٹیم ہوٹل کے اندر موجود ہے جبکہ ہوٹل کا سٹاف بھی بہت کم موجود ہے ۔بھارتی سکواڈ کو قطاروں میں لگ کر فوڈ لینا پڑ رہا ہے ، بھارتی بورڈ چارٹر فلائٹ کے بھی انتظامات کر رہا ہے تاہم صورتحال ایئرپورٹ کھلنے پر منحصر ہے ، اگلے 24 گھنٹوں کے لائحہ عمل کا کسی کو علم نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں