گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ :بابر اعظم رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے

 گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ :بابر اعظم  رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے

ٹورنٹو (سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اب محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے ۔کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں رضوان کو وینکوور نائٹس کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

وینکوور کے سکواڈ میں بابر اعظم کے علاوہ محمد عامر اور آصف علی بھی شامل ہیں۔ جنوبی افریقا کے ڈیوائن پریٹورییس، نیپال کے سندیپ لمیچانے بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ وینکوور نائٹس نے رضوان کو کپتان بنانے کے اعلان میں ان نام کے ساتھ ‘‘سر’’لکھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں