اعزازی ٹی 20 ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

اعزازی ٹی 20 ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کی اعزازی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے جبکہ بھارت کے 6 کرکٹرز اعزازی ٹیم کا حصہ ہیں۔

آئی سی سی کی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کے کپتان روہت شرما ہیں۔ روہت شرما کے ساتھ سوریا کماریادویو، اکثرپٹیل، جسپریت بومرا، ارشدیپ سنگھ کو لیاگیاہے ۔افغانستان کے تین کھلاڑی راشد خان،رحمان اللہ گرباز اور فضل الحق فاروقی کو بھی آئی سی سی کی اعزازی ٹیم میں جگہ ملی ہے ۔ آسٹریلیا کے مارکوس سٹونس اور ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن فہرست کا حصہ ہیں۔ جنوبی افریقہ کابھی کوئی کھلاڑی فائنل الیون میں جگہ نہ بناسکا اورصرف اینرخ نورکیا کو ٹیم کا بارہواں کھلاڑی رکھا گیا ہے جبکہ ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنے والی انگلینڈ کا بھی کوئی کھلاڑی ٹیم آف ٹورنامنٹ میں جگہ نہ بنا سکا۔سلیکشن کمیٹی میں ہرشا بوگلے ، ایان بشپ،کاس نائیڈو اور آئی سی سی کے جنرل منیجر وسیم خان شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں