حوالاتی کی ویڈیو وائرل ، ایس ایچ او سمیت 3اہلکار معطل ،2 افراد گرفتار

حوالاتی کی ویڈیو وائرل ، ایس ایچ او  سمیت 3اہلکار معطل ،2 افراد گرفتار

فیصل آباد، جڑانوالہ (سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا) حوالات میں بند ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کیساتھ دوستوں کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔

،سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ، نائب محرر اور کانسٹیبل کو معطل کر دیا،2 افراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش بلال سے چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا اور اسے حوالات میں بندکیا تو ملزم سے ملاقات کیلئے آنیوالے اسکے دوستوں مہران اور مظہر نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پراپلوڈ کر دی،سی پی او فیصل آباد نے ایس ایچ او تھانہ سٹی یوسف شہزاد سپرا،نائب محرر زرک خاں اور سہولت کار کانسٹیبل احسن کو معطل کر دیا جبکہ ویڈیو میں نظر آنیوالے مہران اور مظہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں