چینی وفد سیاسی نبض دیکھنے آیا تھا، استحکام ضروری ،اسحق ڈار

 چینی وفد سیاسی نبض دیکھنے آیا تھا، استحکام ضروری ،اسحق ڈار

اسلام آباد (آئی این پی )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا کہ چینی وفد پاکستان میں سیاسی نبض دیکھنے آیا تھا ، سیاسی استحکام پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے ۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم بھارت سے باہمی احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات چاہتے ہیں مگر پاکستان بھارتی بالادستی کے قیام کی یک طرفہ کوششوں کو قبول نہیں کرے گا، بھارت پاکستان میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں ملوث ہے ۔ ہم بھارت سے کشمیر سمیت تمام دیرینہ مسائل پر بات چیت کے خواہاں ہیں ،انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کی  51 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک علاقائی خوشحالی اور پاک چین اقتصادی ٹرن آئوٹ بہتر بنانے میں مددگار ہو سکتا ہے ، پاکستان میں چینی باشندوں کے تحفظ کو ہر صورت میں یقینی بنائیں گے جب کہ ایران، خلیجی ممالک، ترکیہ، آذربائیجان اور دیگر وسط ایشیائی ممالک ہماری ترجیحات ہیں، ہم برطانیہ، روس اور یورپی یونین سے اچھے تعلقات کیلئے کوشاں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں