مسلم لیگ ن کو ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں:حافظ نعیم الرحمن

مسلم لیگ ن کو ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں:حافظ نعیم الرحمن

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کی سیٹ اس لیے چھوڑی کہ جھوٹ پر اسمبلی نہیں جا سکتے ،نواز شریف چیمپئن ہیں تو اپنی نشست چھوڑ دیں جو انہیں دھاندلی سے ملی۔مسلم لیگ ن کی پارٹی ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

منصورہ میں ٹی وی چینلز کے بیوروچیفس سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا اب عوامی ایشوز پر بھر پور تحریک چلے گی ۔جماعت اسلامی 28جون کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے دفاتر کے باہر احتجاج کرے گی۔ جماعت اسلامی نئے آپریشن عزم استحکام پاکستان کے حق میں نہیں۔فوجی آپریشن عوام  اور فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرتا ہے ۔فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں۔یہ اندھی لڑائی ہم کب تک لڑیں گے ؟ سوال یہ بھی ہے کہ ہر آپریشن کے بعد نئے آپریشن کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے ؟ پاکستان، افغانستان اور چائنا ملکر خطے میں امن قائم کرسکتے ہیں۔انہی خطوط پر آگے بڑھنا ہوگا۔قبائل، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کب تک اس آگ میں جلیں گے ۔افغانستان کی سرزمین کسی بھی صورت میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے ،الیکشن میں ایم کیو ایم ،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو نوازا گیا۔جماعت اسلامی ایک نئے آپریشن کے حق میں نہیں۔ہمیں اس اہم ترین معاملے پر سب کو بیٹھنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں