وفاقی تعاون عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مددگار: گورنر سندھ

وفاقی تعاون عوام کا معیار زندگی  بہتر بنانے میں مددگار: گورنر سندھ

کراچی (خبر ایجنسیاں) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بین الصوبائی روابط، سیاحت کے فروغ، وفاقی تعاون سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ بین الصوبائی روابط سے دوطرفہ مفادات کو تقویت حاصل ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی تعاون  سے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے ۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ میں سیاحت کے فروغ میں وفاقی تعاون لائق تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کے عوامی فلاحی اقدامات بالخصوص آئی ٹی کورسز قابل تقلید ہیں۔ملاقات میں خیبرپختونخوا اور سندھ میں سیاسی، معاشی، امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں