یوم عاشور پر بہترین انتظامات ،مریم نواز کی سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کو شاباش

یوم عاشور پر بہترین انتظامات ،مریم نواز کی سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کو شاباش

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم عاشور کے انتظامات اور سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا، مریم نواز نے صوبائی وزراء، کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کو سراہا۔انہوں نے عمدہ انتظامات پرچیف سیکرٹری اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عاشورہ پر شاندار سکیورٹی انتظامات پرآئی جی اور پوری پولیس ٹیم کو شاباش دی۔پنجاب میں پہلی بار حکومت کی طرف سے عزاداروں کے لئے نیاز اور سبیلوں کا اہتمام کرنے پرکمشنر زاور ڈپٹی کمشنرز کو شاباش دی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتظامیہ، پولیس اور دیگر تمام اداروں نے ٹیم کی مانند یکجا ہوکر کام کیا۔یوم عاشور پر ڈویژن اور اضلاع میں سکیورٹی مانیٹرنگ کرنے والے وزرا قابل تحسین ہیں،اپنی ٹیم پر فخر ہے ، سب نے مل جل کر خوب کام کیا۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یوم عاشور پر سکیورٹی صورتحال کی مانیٹرنگ کی اور صوبہ بھر میں سکیورٹی صورتحال پر ہر گھنٹے بعد کی رپورٹ لی اور فیلڈ میں مانیٹرنگ رکھی۔ مریم نواز شریف نے ڈی آئی خان میں دیہی مرکز صحت پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،انہوں نے ڈیوٹی پر موجود لیڈی ہیلتھ وزیٹر اور بچوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ کی جانب سے خوشاب چشمہ جہلم لنک کینال میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔ مریم نواز نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت کااظہار کیا اورسرچ آپریشن کے دوران 4افراد کے زندہ بچنے پرتشکر کا اظہار کیا۔انہوں نے لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں