سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی کے بعد بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی منفی رجحان دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران 1229 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 81 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آ گیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کمی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار 610 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز محرم الحرام کی دو روز کی تعطیلات کے بعد سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 676 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 81 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں