سوئیڈش اوپن میں رافیل نڈال کا شاندار آغاز

پیرس : (ویب ڈیسک ) سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے سوئیڈش اوپن میں شاندار آغاز کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی سٹار نے پہلے راؤنڈ میں سوئیڈن کے ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ کے بیٹے لیو بورگ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے لیو بورگ کو 4-6 3-6 سے ہرا دیا۔

جمعرات کو نڈال دوسرے راؤنڈ میں برطانیہ کے کیمرون نوری کے خلاف سنگلز ایکشن میں ہوں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں