آئی سی سی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت سے پہلی پوزیشن چھن گئی

دبئی :(ویب ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ فارمیٹ کی تازہ رینکنگ جاری کی گئی ، جس میں آسٹریلیا ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا، بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

ٹیسٹ بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے بابراعظم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 10ویں نمبر پر چلے گئے،انگلینڈ کے ہیری بروک 3 درجے ترقی کے بعد 7ویں اور انگلینڈ کے زیک کراؤلی 3 درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبربرقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جیمس اینڈرسن نے اپنے کرئیر کا اختتام آٹھویں نمبر پر کیا، شاہین آفریدی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندر جدیجہ کا پہلا نمبر برقرار ہے، اکشر پٹیل کی ایک درجے ترقی ہوئی وہ 5ویں نمبر پر آ گئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ایک درجے تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں