حقیقی فتح چاہتے ہیں تو 'حسینؓ' جیسا بننے کی کوشش کریں:انوشے اشرف

لاہور:(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے کہا ہے کہ اگر آپ حقیقی فتح چاہتے ہیں تو حسینؓ جیسا بننے کی کوشش کریں ۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ انوشے اشرف نے عاشورہ کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے حضرت امام حسنؓ کے چند قول شیئر کیے۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ" حسینؓ کا ماتم کرنا ہی صحیح کام ہے لیکن ان جیسا بننا ہمارا حتمی مقصد ہونا چاہیے،حضرت امام حسینؓ کے اعمال دیکھو ان کی باتیں سنو"۔

ان کا کہنا تھا کہ" جب میں دیکھتی ہوں لوگ شادیوں میں کھانے کیلئے ایک دوسرے پر جھپٹتے ہیں،خواتین لان کے سوٹ کیلئے ایک دوسرے کے بال نوچ رہی ہوتی ہیں،لوگوں کو جب اضافی رقم کمانے کا موقع ملتا ہے تو وہ اپنی سالمیت سے سمجھوتہ کرتے ہیں"۔

اداکارہ نے لکھا کہ " ہم دراصل زندگی کا مقصد کھو چکے ہیں، ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ہم نبی پاکؐ اور آپؐ کے خاندان سے کتنے دور ہیں"۔

انوشے کا مزید کہنا تھا کہ " اگر آپ لوگ حقیقی کامیابی چاہتے ہیں تو اس سال حسینؓ جیسا بننے کی کوشش کریں کیونکہ ایسا پاکیزہ ضمیر والا انسان کم ہی پیدا ہوتا ہے"۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں