بکری چوری کے الزام پر ملزموں کی گھر گھس کر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

ظفر وال: (دنیا نیوز) گاؤں رتیاں خورد میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، تین شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملزموں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، زخمیوں کو نارووال ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کیا گیا ہے، فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متاثرہ خاندان نے ملزمان پر بکری چوری کا الزام لگایا ہوا تھا، الزام لگانے پر ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دو عورتیں اور ایک نوجوان شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں