کراچی: ملیرمیمن گوٹھ میں 5 بچے مین ہول میں گرگئے، 2 جاں بحق، 3 زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے ضلع ملیر میں 5 بچے مین ہول میں گرگئے جن میں سے 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

افسوسناک حادثہ ضلع ملیر کے علاقے میمن گوٹھ کے کھوسو محلے میں پیش آیا، پولیس کا بتانا ہے کہ مین ہول میں گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ 3 کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ تینوں بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق بچوں کی شناخت 4 سالہ حسنین اور 10 سالہ طلحہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی 3 بچوں میں ثاقب اور پرویر شامل ہیں جبکہ ایک بچے کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں