سیوریج کے کنویں میں بچوں کے گرنے کی وجہ سامنے آ گئی

کراچی: (دنیا نیوز) تھانہ میمن گوٹھ کی حدود میں واقع کھوسہ گوٹھ میں سیوریج کے کنویں میں بچوں کے گرنے کی وجہ سامنے آ گئی۔

اہل محلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کھوسہ محلہ گلستان کالونی میں کنویں کے اوپر سبیل لگائی گئی تھی، کنویں کی چھت کمزور ہونے کے باعث گر گئی اور کئی بچے سیوریج میں جاگرے۔

علی مراد نے بتایا کہ بچوں کو بچانے کے لئے میں کنویں میں اترا، دو بچوں کو میں نے نکالا جن میں میرا بھانجا حسین فوت ہوگیا، دوسرا بچہ طحہٰ لاشاری تھا وہ بھی فوت ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ملیرمیمن گوٹھ میں 5 بچے مین ہول میں گرگئے، 2 جاں بحق، 3 زخمی

انہوں نے کہا کہ بچوں کو نکالنے کے دوران میں خود بھی بےہوش ہوگیا، واقعہ میں تین بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا۔

اہل محلہ کے مطابق واقعہ کا معلوم ہوتے ہی حسنین کی والدہ اور دادی بے ہوش ہوگئی تھیں، واقعے میں دو بچے جاں بحق تین بچے زخمی حالت میں نکالے گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں