فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

شاہین آفرید ی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں احرام باندھے بیت اللہ شریف میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں شاہین آفریدی نے لکھا " الحمداللہ! کعبے کی رونق، کعبے کا منظر، اللہ اکبر، اللہ اکبر"۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی ان دنوں بچے کی متوقع ولادت اور ٹیم میں گروپ بندی کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گزشتہ برس سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں